سوال نمبر 177
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیوی قسم کھاکر کہتی ہے کہ میرے شوہر نے مجھے پانچ چھ طلاق دی اور شوہر بھی قسم کھا کر کہتا ہے کہ میں نے طلاق نہیں دی تو شرعاً کیا حکم ہے
سائل
غلام سرور بمبئ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
الجواب
صورت مسولہ میں عرض ہے کہ
اگر واقعی شوہر نے تین طلاق یا اس سے ذیادہ دی ہے تو اس کی بیوی پر طلاق مغلظہ واقع ہوگئ بغیر حلالہ وہ اس کے نکاح میں نہیں آ سکتی
جیسا کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے
فان طلقھا فلا تحلہ لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ
پارہ 2 ع 13
اور طلا ق دے کر شوہر کا انکار کرنا خدا ئے تعالٰی کے یہاں کچھ فائدہ نہیں بلکہ وہ زانی ہوگا اورسخت عذاب میں مبتلا ہوگا
لیکن صرف عورت کےبیان سے طلاق ثابت نہ ہوگی تاوقتیکہ شوہر اقرار نہ کرلے اور اس معاملے میں عورت کی قسم فضول ہے اس لئے کہ وہ مدعیہ ہے اور مرد کی قسم معتبر ہے
جیسا کہ حدیث شریف میں ہے
البینتہ علی المدعی والیمین من انکر
لیکن عورت کو اگر یقین ہے کہ وہ تین طلا ق یا اس سے زیادہ دے چکا ہے تو جس طرح بھی ہو سکے اس سے رہائ حاصل کرے اور اگر نہ ہوسکے تو اپنے اوپر شوہر کو قابو نہ دے
اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو کبھی اپنی خواہش سے اس کے ساتھ میاں بیوی جیسا برتاؤ نہ کرے ورنہ مرد کے ساتھ وہ بھی گنہگار ہوگی
کتبہ
محمد وسیم فیضی رضوی
No comments:
Post a Comment