کرونا عالمی وبا کیوں

مائک سے نماز پڑھنا کیسا

سوال نمبر 208

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎۔ 
کیافرماتے علماۓ کرام ومفتیان عظام شہروں کے اکثرمساجدمیں امام ماٸیک سے نمازپڑھاتے ھیں آیاایسے امام کے پیچھے نمازپڑھنادرست ھے یانہیں ایک امام سے میں نے جب سوال کیاکہ آپ ماٸیک سے کیوں نمازپڑھاتے ھیں انھوں نے جواب دیابوجہ مجبوری کیونکہ اب تک یہاں سے ایک سال کے اندرتین امام ماٸیک سے نمازنہ پڑھانے کی بنیادپرنکالے جاچکے ھیں مزیدامام نے یہ بھی بتایاکہ کٸ مفتیان کرام چندہ کرنے والے میرے پیچھے نمازپڑھ کرگۓ اورکچھ جمعہ کی نمازماٸیک پرپڑھاکرگۓ ۔لھذامفتیان کرام مع حوالہ روشنی ڈالیں اورجواب عطافرماٸیں
 سائل محمد رجب علی فیضی اترولوی




وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ 
صورت مسؤلہ میں عرض ہے کہ لاوڈ اسپیکر پر نماز میں علماء کا شدید اختلاف ہے تو جن علمائے کرام کے نزدیک لاؤڈ اسپیکر پر نماز نہیں ہوتی ان کے نزدیک مذکورہ امام کی اقتدا درست نہیں ہے کیوں نہ اس نے اپنے استعفی کے ڈر سے ایسا کیا ہو یا بلا استعفی اور جن علمائے کرام کے نزدیک لاوڈ اسپیکر پر نماز پڑھنا درست ہے یا مکروہ ہے تو ان کے نزدیک اس امام کی اقتداء جائز و درست ہے اگرچہ اس نے مجبوری کے تحت لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا ہو یعنی اپنے استعفی کے ڈر سے ہاں ظاہر یہ ہے کہ بلا بلا ضرورت شرعیہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مکروہ ہے ہے
اور رہی بات استیفاء کے ڈر سے استعمال کرنے کی تو یہ امام کا خیال باطل ہے کہ اگر میں لاؤڈ سپیکر پر نماز نہ پڑھ آؤں گا تو میرا استعفیٰ ہو جائے گا حالانکہ اسے چاہیے یہ فساد ختم کرے اگرچہ سال میں 365 ایمام اس مسجد میں آئیں واللہ اعلم بالصواب 
محمدجواد القادری انصاری

1 comment:

Facebook

Most Recent

رابطہ فارم

Name

Email *

Message *

مشہور اشاعتیں

Slider Widget

Search This Blog

Tags

Most Popular

حالیہ مسائل

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد