کرونا عالمی وبا کیوں

ماں سے دودھ بخشوانا کیسا

سوال نمبر 289

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
علمائے کرام رہنمائی فرمائیں کہ ماں سے دودھ بخشوانا یا ماں کا دودھ بخشنا کیا شریعت سے ثابت ہے؟ 
سائل غلام ربانی خان ہزاری باغ جھارکھنڈ




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الوہاب 
دودھ بخشوانا شرعاً بے اصل چیز ہے اسکی قطعی کوئی حاجت نہیں ماں باپ پر یہ بچے کا حق ہے کہ وہ بچے کو دودھ پلاۓ تو ماں نے اپنا حق ادا کیا نہ کہ بچہ کے ذمے قرض کا بوجھ لادا ہے ہاں ماں کے احسانات اولاد پر کثیر ہیں ان سے اولاد ماں کی بہت کچھ خدمت کرکے بھی سبکدوش نہیں ہوسکتی

بلکہ والدین کی اطاعت اور انکے ساتھ حسن سلوک تاعمر ہرشخص پر لازم ہے جہاں تک ہوسکے ہر شخص اپنے والدین کی خوشنودی حاصل کرے اس لئے کہ رب کی رضا والدین کی رضا میں ہے
حدیث شریف میں ہے
 رضا الرب فی رضا الوالدین یعنی رب کی رضا والدین کی رضا میں ہے

 الترغیب والترہیب جلد ۳ صفحہ ۲۲۱
 بحوالہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ۳۹۶

واللہ اعلم بالصواب

        کتبہ
محــــمد معصــوم رضا نوری الھند

No comments:

Post a Comment

Facebook

Most Recent

رابطہ فارم

Name

Email *

Message *

مشہور اشاعتیں

Slider Widget

Search This Blog

Tags

Most Popular

حالیہ مسائل

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد