کرونا عالمی وبا کیوں

اہل سنت کی پہچان کیا ہے؟

سوال نمبر 511

َلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
میں  یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اہل سنت کسے کہتے ہیں اور اس کی کیا پہچان ہفتہ
ساٸل محمد ابوالکلام بنارس




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
الجواب اللہم ہدایةالحق والصواب 
اہلسنت و جماعت وہ ہیں 
جو رسوا اللہ ﷺ واصحاب کرام کے عقائد پر ہوں 
حدیث شریف میں ہے کہ 
قالوامن ھم یارسول اللہ ﷺ قال مااناعلیہ و اصحابی 
یعنی حضور ﷺ نے جنتی و جہنمی گروہوں کا تذکرہ کیا تو صحابہ کرام نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ حق پر کون ہے 
تو آقا کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں 
یا یوں  سمجھۓ کہ حضرت امام ابو منصور ماتریدی اور امام ابوالحسن اشعری رضی اللہ تعالی عنھما نے جو سنیوں کے عقائد بیان فرماتے ہیں 
کہ ان پر اپنا عقیدہ رکھے اور اب یہ گروہ چار مذاھب میں منحصر ہے 
١ حنفی، ٢ شافعی، ٣ مالکی، ٤ حنبلی، 
اور جو ان چاروں سے باہر ہے باطل پر ہے  
چنانچہ علامہ سید احمد طحطاوی حاشیہ درمختار میں فرماتے ہیں کہ 
وھذا الطاٸفة الناجیة قد اجتمعت الیوم فی مذاہب اربعة وھم الحنفیون والمالکیون والشافعیون والحنبلیون رحمھم اللہ تعالی ومن کان خارجاً عن ھذہ الاربعة فی ھذالزمان فھو من اھل البدعة والنار 
اور شاہ ولی اللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ محدث دہلوی رسالہ انصاف میں لکھتے ہیں کہ

بعد الماتین ظھر بینھم التمذھب للمجتھدین باعیانھم وقل من کال لا یعتمد علی مذھب مجتھد بعینہ 

اور قاضی ثناء اللہ صاحب علیہ الرحمہ تفسیر مظہری میں فرماتے ہیں کہ

اہل السنة قد افترقت بعد القرون الثلثة اوالاربعة علی اربعة مذاھب لم یبق فی الفروع سوی ھذہ المذاھب الاربعة 

ماخوذ از فقہی معلومات  ص ١٢  
  
واللہ اعلم باالصواب 
شرف قلم 
غلام شمس ملت سلطان رضا شمسی خادم کشمیری جامع مسجد کاٹھمانڈوں نیپال

No comments:

Post a Comment

Facebook

Most Recent

رابطہ فارم

Name

Email *

Message *

مشہور اشاعتیں

Slider Widget

Search This Blog

Tags

Most Popular

حالیہ مسائل

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد