سوال نمبر 599
السلام عليكم ورحمةالله وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں گزاش ھیکہ اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں بعد نماز عصر قضا نماز پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں جبکہ عصر کی نماز با جماعت پڑھ چکاہو
حوالہ بھی عنایت فرمائیں محمد انوار الحق نعیمی
وعلیکم السلام و رحمة الله وبركاته
الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب
صورت مسئولہ میں عصر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں-
جیسا کہ فتاوی بریلی شریف میں ہے قضا نمازیں بعد عصر غروب آفتاب سے ۲۰ منٹ قبل پڑھنا جائز ہے
ہاں جب غروب آفتاب میں بیس منٹ رہ جائے تو قضا نماز جائز نہیں
البتہ اسی دن کا عصر جائز ہے
(فتاوی بریلی شریف ص ۱۵۵)
بہار شریعت میں ہے کہ:
قضا کے لئے کوئی وقت معین نہیں عمر میں جب بھی پڑھےگا بری الذمہ ہو جائے گا مگر طلوع و غروب اور زوال کے وقت اِن وقتوں میں نماز جائز نہیں
فتاوی ہندیہ کتاب الصلوة الباب الاول فی المواقیت وما یتصل بھا الفصل الثالث ج ۱ ص ۵۲
بحوالہ بہار شریعت سوفٹوئر حصہ چہارم صفحہ ۷۰۵
واللہ اعلم بالصواب
کتبـــہ
فقیرمحــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک
۲۸ ربیع النور شریف ۱۴۴۱ھ
۲۶ نومبر ۲۰۱۹ء بروز منگل
+918052167976
No comments:
Post a Comment