کرونا عالمی وبا کیوں

کیا بچہ کی پیدائش کی وجہ سے گھر ناپاک ہو جاتا ہے؟

سوال نمبر 663

السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا گھر میں یا کہیں الگ بچہ پیدا ہو اور پھر اسے گھر میں لایا گیا تو کیا گھر ناپاک ہو گیا
جواب ! عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
نام  صدام حسین
مقام   وزیر گنج " ضلع گونڈہ




وعلیکم السلام ور حمة الله وبركاته 

الجواب بعون الملک الوہاب
 بعض لوگ یہ سوچتے ہیں کہ  بچہ کی پیدائش کی وجہ سے  پورا گھر ناپاک ہو جاتا ہے یہ بیکار اور فضول باتیں ہیں اور بہت بڑی غلط فہمی ہے- 
 غلط فہمیاں اور انکی اصلاح میں ہے کہ:
کچھ لوگ گھر میں میت ہوجانے یا بچہ پیدا ہونے کے بعد گھر کی پتائی کراتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ گھر ناپاک ہوگیا ــ اس کی دُھلائی، صفائی اور پُتائی کرانا ضروری ہے حالانکہ یہ اُن کی غلط فہمی ہے اور اسلام میں زیادتی ہے ــ یوں پُتائی صفائی اچھی چیز ہے، جب ضرورت سمجھیں کرائیں لیکن بچہ پیدا ہونے یا میت ہوجانے کی وجہ سے اُس کو کرانا اور لازم جاننا جاہلوں والی باتیں ہیں، جنہیں معاشرہ سے دور کرنا ضروری ہے ـــ

والله اعلم باالصواب


{ غلط فہمیاں اور انکی اصلاح صفحہ 60}
[مطبوعہ رضا مارکیٹ بریلی شریف]

کتبـــــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری منگلورکرناٹک انڈیا
۲۱ جمادی الاول ١٤٤١ھ
بروز جمعہ مبارکہ
17/1/2020
+918052167976

No comments:

Post a Comment

Facebook

Most Recent

رابطہ فارم

Name

Email *

Message *

مشہور اشاعتیں

Slider Widget

Search This Blog

Tags

Most Popular

حالیہ مسائل

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد