کرونا عالمی وبا کیوں

سرکار جب معراج پر گئے تو عمر مبارکہ کتنی تھی و تاریخ کیا تھی؟

سوال نمبر 760

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علماۓ کرام کی بارگاہ میں گذارش ہےکہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی تو آپ  کی عمر شریف کتنی تھی عیسوی تاریخ اور سنہ کتنی تھی حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی
 سائل شمیم بلرامپوری





وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
  حضور نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر معراج پر تشریف لے گئے اس وقت آپ کی ظاہری عمر شریف ”اکاون برس پانچ ماہ تھی“

[ جیساکہ حضور حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:
معراج  (اعلان )  نبوت کے گیارہ برس پانچ ماہ کے بعد 27 رجب کی آخری شب سوموار کی
 رات کو حضرت ام ہانی بنت ابی طالب کے گھر سے ہوئی،

(شان حبیب الرحمن صفحہ نمبر 118)
[مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور]

 واضح رہے کہ  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت 571ء کو ہوئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے  اپنی ظاہری عمر شریف کے چالیسویں سال اپنی نبوت کا اعلان فرمایا  ۔ اور اعلان نبوت کے گیارہ برس پانچ ماہ کے بعد سفر معراج پیش آیا اس لحاظ سے سنہ 621ء تھی البتہ تاریخ میں اختلاف ہے کیوں کہ ولادت کی ہی تاریخ میں اختلاف ہے  _ 

واللہ ورسولہ اعلم باالصواب
کتبــــــــــــــــــــــــــہ 
محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ
منگلور کرناٹک انڈیا
۲۸رجب المرجب ١٤٤١؁ھ_
+918052167976

No comments:

Post a Comment

Facebook

Most Recent

رابطہ فارم

Name

Email *

Message *

مشہور اشاعتیں

Slider Widget

Search This Blog

Tags

Most Popular

حالیہ مسائل

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد