سوال نمبر 728
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسلئہ ذیل میں
کہ آج کل جو انٹرنیٹ کے ذریعہ پیسے کمائے جاتے ہیں مثلا hello app aur hago app اور بھی اسی طرح کے کئ ایسے ایپس ہیں تو کیا اسلام ان ایپس کے ذریعہ پیسے کمانے کی اجارت دیتا ہے اور کیا ان ایپس کے ذریعہ کمائے ہوئے پیسوں کا استعمال کرنا جائز ہےمع حوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل :- محمد تسلیم رضا قادری شہڈول ایم پی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
اول تو یہ جان لیں یہ یہ اپلیکیشنس پیسہ کس بات کا دیتے ہیں ؟
ھیو ایپ یا دیگر کوئی پیسہ کمانے والے ایپس دو طریقوں سے پیسے کماتے ہیں
اول :- ریوینیو پر کام کرتے ہیں یعنی ان کے ایپس کو جتنے لوگ استعمال کریں گے اتنی ہی ٹرافک ان کو ملے گی اور اسی قدر ان کی ریوینیو بڑھی گی جس سے کمپنی کو منافع ہوگا اور اسی منافع سے کچھ رقم ان کے اپلیکیشن کو شیئر کرنے والوں کو دیتے ہیں
دوم :- ایڈورٹائژمینٹ یعنی وہ اپنے اپلیکیشن میں کچھ کمپنیوں کے ایڈس لگا دیتے ہیں جن کے دیکھنے پر وہ کمپنیاں بذریعے ایڈورٹائژنگ پلیٹ فارم کے پیسے دیتے ہیں اور ان سے کچھ استعمال کرنے والوں کو دیئے جاتے ہیں
اب اول صورت میں اس وقت امدنی حلال ہوگی جب وہ ایپس کسی بری چیز کو نہ دکھاتے ہوں جیسے لڑکیوں کے ویڈیوز وغیرہ تو پھر ایسے ایپس سے پیسے کمانا جائز ہے اور اگر لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیئے لڑکیوں کی تصویریں ویڈیوز دکھاتے ہوں تب تو کسی صورت اس سے آمدنی کرنا جائز نہیں
دوم صورت میں ایڈورٹائژمینٹ اگر ٹیکٹ کی صورت میں ہو تو جائز ہے ورنہ اگر کسی جاندار کی تصویریں یا ویڈیوز دکھائے جاتے ہوں تو جائز نہیں
جیسا ارشاد ربانی ہے
قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ (سورہ نور آیت 30)
ترجمہ
اے نبی مسلمان مردوں سے فرما دیجئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنے شرمگاہ کی حفاظت کریں یہی ان کے لیئے بہتر ہے
اس آیۃ کریمہ سے صاف ظاہر ہے کہ نا محرم کو دیکھا سخت سخت حرام ہے
اسی طرح سے رد المحتار معد الدر میں ہے
و اما فعل التصویر فہو غیر جائز مطلقا
ترجمہ تصویر بنانے یا بیچنے یا شائع کرنے کا کام مطلقا نا جائز ہے
اسی طرح سے مسلم شریف کی حدیث میں ہے
ان من اشد اہل النار یوم القیامۃ عذاب المصورون
یعنی قیامت کے روز سب سے سخت عذاب تصویر ساز کو ہوگا
ان سب سے واضح ہو گیا کہ ایسے ایپس جو نا محرموں کو یا تصویروں کو دکھاتے ہوں ان کا دیکھنا اور بنانا اور شائع کرنا سب نا جائز ہے
اگر ایسے ایپ سے پیسے کمائیں ہیں تو ان سے توبہ و استغفار کریں اور آئندہ نہ کمانے کا عہد مصمم کریں اور ایسے پیسوں کو بغیر ثواب کی نیت کے صدقہ کر دیں
واللہ تعالی اعلم
کتبہ
صہیب رضا رزمی
No comments:
Post a Comment