کرونا عالمی وبا کیوں

بتوں کے نام کا چھوڑا ہوا جانور کھانا کیسا ہے؟

سوال نمبر 733

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بتوں کے نام چھوڑا ہوا جانور کا کھانا کیسا ہے؟
جواب عنایت فرمائیں نوازش ہو گی
سائل غلام مجتبیٰ اشرفی





وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون الملک الوھاب 

صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ وہ جانور شرعاً حلال جانور ہے اسکی علت میں شبیہ نہیں 
وہ اگر بنام خدا ذبح کیا جائے تو وہ جانور حلال ہوگا وہ محض اس لیے کے بتوں کے نام پر چھوڑ دیا گیا تو وہ حرام نہ ہوگا بتوں کے نام پر جانور چھوڑنے سے حلال جانور حرام نہیں ہوجاتا 
ہاں اگر وہ جانور غیر خدا کے نام پر ذبح کیا جائے تو وہ جانور حرام ہوگا 

المفتاوی مصطفویہ جلد اول کتاب الذبح ص ٤٣٤ 

واللہ اعلم بالصواب 
کتــــبہ  
غلام شمس ملت سلطان رضا شمسی خادم کشمیری جامع مسجد کاٹھمانڈوں نیپال

No comments:

Post a Comment

Facebook

Most Recent

رابطہ فارم

Name

Email *

Message *

مشہور اشاعتیں

Slider Widget

Search This Blog

Tags

Most Popular

حالیہ مسائل

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد